چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت
نے کی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے سماعت بغیر کاروائی ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل کے لیے تیاری کرنی ہے، وقت درکار ہے، پی ٹی آئی کے وکلاء کے دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل کے بعد ہم دلائل دیں گے۔
