(سمیعزنیوز) جام پوراحساس کفالت پروگرام سنٹر مافیا کے حوالے 500 سو سے 2000 روپے تک کٹوتی کی شکایت مگر انتظامیہ خاموش
Forever True News For All.
جام پور(سمیعزنیوز) انتظامیہ کی چشم پوشی یا ملی بھگت بوائز کالج جام پور احساس پروگرام تقسیم سنٹر پر سر عام ایجنٹوں کا راج ریٹیلرز کا ایکا اگر کوئ آواز اٹھاتا ہے تو اسے ایجنٹوں کے زریعے الٹا دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ آپ کو ابھی جیل کرا دیں گے اور بتایا جاتا کہ مبینہ طور پر کرپشن کی نشاندھی کیلئے ویڈیوز بنانے پر محترم اسسٹنٹ کمشنر جام پور نے پابندی لگا رکھی اور صحافی سنٹر کے اندر داخل نہیں ھو سکتے مگر پرائیوٹ افراد ریٹیلرز کے ایجنٹ بن کر بیوہ،نادار غریب خواتین سے سرعام500روپے تا 1000 تک کٹوتی کی جارہی ھے جبکہ فنگر پرنٹس نہ آنے والی خواتین سے 2000روپے تک وصول کئے جارھے ہیں سنٹرز پر ایجنٹس کھڑے کئے ھوئے ہیں جو شکار کو گھیر کر لاتے ہیں پیسے نہ دینے والی خواتین کو پرنٹ نہ آنے اور نیٹ بند ھونے کا بہانہ بناکر سارا دن انتظار کروایا جاتا ھے پھر ایجنٹ جاکر قائل کرتے ہیں کہ پیسے دو تو کام فوری کرادیتے ہیں اس میں پولیس وانتظامیہ کے اھلکاروں کا بھی برابر کا حصہ شامل ھے