دورے کی منسوخی کا الزام کھلاڑیوں کو نہ دیں، کیوی کھلاڑی کا حفیظ کو جواب
Posted on by
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل میک کلینگھن نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کے کیوی ٹیم کو ٹرول کرتے ٹوئٹ پر ردعمل دے دیا
خیال رہے کہ محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے یکطرفہ فیصلے کے بعد نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو ٹرول کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ حیرانی کی بات ہے کہ وہی راستہ وہی سیکیورٹی لیکن کل خطرہ تھا آج نہیں ہے
محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کو ٹرول کرتے ہوئے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا شکریہ جنہوں نے نیوزی لینڈ ٹیم کو محفوظ طریقے سے ایئرپورٹ پہنچایا۔
محمد حفیظ کے اس ٹوئٹ پر کیوی اسپیڈ اسٹار نے ردعمل دیا لیکن جلد ہی اسے اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔
مچل میک کلینگھن کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دورے کی منسوخی کا ذمہ نیوزی لینڈ کی حکومت پر ہے ناکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر۔
کیوی کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ ’حکومت نے صرف ان مشوروں پر عمل کیا ہے جو انہیں موصول ہوئے ہیں
مچل میک کلینگھن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ نوجوان کھیلنا چاہتے تھے لیکن ان کے پاس کوئی چارہ نہ تھا۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے میچ سے چند منٹوں قبل سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورہ اچانک ملتوی کردیا تھا۔
پاکستانی حکام نے ان سے سیکیورٹی خدشات کے بارے میں پوچھا تو اس کے بارے میں انہوں نے کوئی معلومات بھی شیئر نہیں کیں
اسلام آباد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)نے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کے فیصلے پر اظہار […]